سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1162 ہوگئی، سندھ میں سب سے زیادہ اموات

31 Aug, 2022 | 09:56 AM

ویب ڈیسک:ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی مجموعی تعداد 1162 تک پہنچ گئی، ساڑھے 3 ہزار افراد زخمی ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران جانی و مالی نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 1941 افراد زخمی ہوئے ہیں، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1162 تک پہنچ گئی جبکہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 405، کے پی 254، بلوچستان میں 249 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 187 افراد، آزاد کشمیر 41، گلگلت بلتستان میں 22 اوراسلام آباد میں ایک شخص جان سے گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں سیلاب سے 243 پل تباہ، 5063 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، 10 لاکھ 51 ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے، 7 لاکھ سے زائد مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سیلاب سے ملک کے 72 اضلاع متاثر ہیں جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں