کورونا وائرس نے پھر سر اُٹھا لیا، لاک ڈاؤن و سفری پابندیاں عائد

31 Aug, 2022 | 09:31 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن و سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق چین میں گذشتہ روز مقامی منتقلی کے 1717 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے  اور  تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب کورونا کیسز سامنے آنے چینگ ڈو شہر میں سفری پابندیاں عائد ہیں، شینزین شہر کے دو اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن  کا نفاذکر دیا گیا، دونوں اضلاع میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ، سنیما، بارز اور پارکس جمعے تک بند رہیں گے۔

مزیدخبریں