عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت سے قبل فواد چوہدری کا اہم بیان

31 Aug, 2022 | 09:27 AM

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا تو  پھر فیصلہ عوام کریں گے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو عمران خان نے عوام کو روکا ہوا ہے، اگر عدالت میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو پھر فیصلہ عوام کریں گے۔

دوسری جانب سابق جج سندھ ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدمی مشہور ہے یا نہیں عدالتوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، عدالتی قانونی کارروائی کو دیکھتی ہیں۔یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کے کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو جمع کرائے گئے جواب میں معذرت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں