مسلم لیگ ن کے اہم رہنما انتقال کر گئے

31 Aug, 2022 | 09:06 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے)   رانا زاہد حسین انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے رانا زاہد حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ  وہ علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے اور  آج انتقال کرگئے، رانا زاہد حسین مسلم لیگ ن کے موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف خان کے والد تھے۔ رانا زاہد حسین کی نماز جنازہ  فٹبال گراؤنڈ عارف والا میں ادا کردی گئی۔ 

مزیدخبریں