بجلی صارفین پر نیا بم گرنے کو تیار

31 Aug, 2022 | 09:01 AM

ویب ڈیسک :ملک میں بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا اتھارٹی) سی پی پی اے کی درخواست پر بدھ کو سماعت کرے گا۔اعلامیے کے مطابق اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے جس سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے35.17، کوئلے سے 12.74 فیصد ، ڈیزل سے 1.46 اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 10.36 اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی ۔سی پی پی اے کے مطابق جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی،جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی۔اعلامیے کے مطابق  جولائی کیلئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

مزیدخبریں