امریکی فوجیوں کی ’پناہ گاہ‘ میں تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت سامنے آگئی

31 Aug, 2021 | 10:25 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان میں امریکی فوجیوں کی موجوگی پر ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس کے بارے مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ یہ تصویر اصلی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ٹویٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،فیصل جاوید نے تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہ کو متنازع نہ بنائیں۔

ارشاد باری تعالیٰ:

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔

فیصل جاویدکامزید کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں آنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی دل آزاری نہ کریں۔

گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے، یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ائیربیس میں ایک تقریب کی ہے۔

مزیدخبریں