ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

31 Aug, 2021 | 10:08 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)مہنگائی کے وار ،عوام پربرقرار،ایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلو اضافہ ،ستمبر 2021 کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی5روپے فی کلو اضافہ کیاگیا ہے، سرکاری پیداواری قیمت میں 4207روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے،اب ایل پی جی170روپے فی کلوکی جگہ175روپے فی کلو میں ملے گی، گھریلو سلنڈر2002روپے کی جگہ2060روپے ، کمرشل سلنڈر7703 روپے کی جگہ7926روپے میں دستیاب ہو گا۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ تقریباً ہر 15 دن بعد یا پھر ایک مہینے بعد کرنا حکومت نے وطیرہ بنالیا ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی، ایک طرف اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے برابر ریلیف دیا جاتا تو دوسری طرف اس کمی کو پورا کرلیاجاتا ہے۔

جولائی میں اوگرہ نوٹیفکیشن کے بغیر  ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نےقیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا، ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 180روپے فی کلو گھریلو سلنڈر 2110روپے تک پہنچ گیا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے کمرشل سلنڈرز 8080روپے پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں