ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 سالہ طالبہ پر خونخوار کتوں کا حملہ،بوائے فرینڈ  تماشائی بنا رہا

dogs atack file photo
کیپشن: dogs atack file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹلی میں ایک لڑکی انتہائی زخمی حالت میں ملی ، لڑکی کے جسم کا ہر ایک حصہ کتے نے نوچ  ڈالا تھا ۔ ایک ہفتے تک زندگی اور موت کے درمیان جھولنے کے بعد لڑکی  ہسپتال میں  دم توڑگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق   طالبہ سیمونا نامی طالبہ  اپنے بوائے فرینڈکےساتھ  جنگل میں پکنک منانے رہی تھی کہ جنگلی کتوں نے اچانک سیمونا پر حملہ کردیا ۔ کتوں نے اپنے دانت سے سیمونا کا پورا جسم نوچ ڈالا ۔ اس کا بوائے فرینڈ کتوں کو دیکھ کر وہاں سے بھاگ کر  چھپ گیا اور اپنی گرل فرینڈ کو کتوں کا ڈنر بنتے ہوئے دیکھتا رہا ۔کافی دیر بعد کتوں نے لڑکی کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا اور اس کے بوائے فرینڈنے  ایمرجنسی کو کال کر کے لڑکی کو ہسپتال پہنچایا۔

لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی سازش ، بوائے فرینڈ کا حملہ سے بچ نکلنا سمجھ سے بالا تر ہے،پولیس تمام شواہد اکٹھا کرکے چھان بین میں لگ گئی۔