نواں کوٹ ، خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

31 Aug, 2021 | 08:09 PM

Imran Fayyaz

(قذافی بٹ)نواں کوٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے سوشل میڈیا پر خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد ملزم کوگرفتار کیا ۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم ایک خاتون کے ساتھ زنا بالجبر کر رہا تھا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے ۔پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے تفتیش کے لئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں