ویب ڈیسک: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 155 امریکی آئے ، 42 موجود، یہ بھی آج چلے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے سوائے ان چند افراد کے جو اپنی مرضی سے کابل میں رہنا چاہتے ہیں۔
منگل کو اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے مجموعی طر پر نیٹو ممالک سے 10 ہزار 302 افراد پاکستان آئے۔ ان میں 155 امریکی تھے، جن میں 42 موجود ہیں جبکہ باقی چلے گئے ہیں، موجودہ بھی آج چلے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’کُل 10 ہزار تین سو دو افراد میں سے نو ہزار 32 افراد اپنے ممالک کو چلے گئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں افغانستان سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔انہوں نے طورخم کے راستے آنے والوں کی تعداد بتائے ہوئے کہا کہ دو ہزاور چار سو 21 افراد آئے، جبکہ چمن بارڈر سے 17 افراد آئے۔فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑے تو کر لے گی، لیکن ہماری مخالفت ہی کرے گی۔