فتح کےبعد افغان طالبان کا بھارت سے پہلارابطہ

31 Aug, 2021 | 06:38 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: بھارتی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق بھارت کے قطر میں سفیر دیپک متل کی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات،  دونوں کے درمیان ملاقات دوحا کے بھارتی سفارتخانے میں طالبان کی درخواست پر ہوئی۔ 
 افغان طالبان اور بھارت کے درمیان پہلا سفارتی رابطہ ہوا ہے ۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بھارتی سفارتخانے میں ہونے والی اس سفارتی ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے، ملاقات میں بھارتی شہریوں کی افغانستان سے بحفاظت واپسی کے موضوع پر گفتگو ہوئی  جبکہ افغان اقلیتوں کی جانب دورہ بھارت کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔

جبکہ بھارتی سفیر نے افغان سرزمین کو بھارت کے خلاف استعمال ہونے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جس پر مولوی عباس ستنکزئی نے بھارتی سفیر کو ان کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس میں ٹرائکا پلس یعنی امریکا روس چین پاکستان کے مذاکرات سے بھارت کو باہر رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں