ویب ڈیسک: بھارتی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق بھارت کے قطر میں سفیر دیپک متل کی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات دوحا کے بھارتی سفارتخانے میں طالبان کی درخواست پر ہوئی۔
افغان طالبان اور بھارت کے درمیان پہلا سفارتی رابطہ ہوا ہے ۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بھارتی سفارتخانے میں ہونے والی اس سفارتی ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے، ملاقات میں بھارتی شہریوں کی افغانستان سے بحفاظت واپسی کے موضوع پر گفتگو ہوئی جبکہ افغان اقلیتوں کی جانب دورہ بھارت کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔
First official meeting between Indian Government and the Taliban. Ambassador of India in Qatar Deepak Mittal meets Sher Mohammad Abbas Stanekzai, Head of Taliban’s Political Office on the request from Taliban side. Discuss early and safe return of stranded Indians. pic.twitter.com/Y8HngMDRGO
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) August 31, 2021
جبکہ بھارتی سفیر نے افغان سرزمین کو بھارت کے خلاف استعمال ہونے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جس پر مولوی عباس ستنکزئی نے بھارتی سفیر کو ان کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس میں ٹرائکا پلس یعنی امریکا روس چین پاکستان کے مذاکرات سے بھارت کو باہر رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔