سٹی 42: ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند، شہری مہنگے متبادل ذرائع آمد و رفت استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری مہنگے متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹرز نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوری شروع کردی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرائے دگنے کر دیئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا میٹرو بس پر وہ سیدھا اپنی منزل پر پہنچ جاتے تھے، اب انھیں دو سے تین رکشے تبدیل کرنا پڑتے ہیں، جس سے ان کے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ اس صورتحال میں حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میٹرو بس سروس فوری طور پر بحال کروائی جائے۔