یونیورسٹیوں میں داخلہ کے خواہشمندوں کے لئے خوشخبری

31 Aug, 2021 | 06:19 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ، امیدوار کل یکم ستمبر تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ یکم ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے امیدوار انٹری ٹیسٹ مین شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ کمیشن نے رجسٹریشن کیلئے 1200 روپے فیس مقرر کی ہے یہ ٹیسٹ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت لیا جائے گا۔

مزیدخبریں