ادکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری

31 Aug, 2021 | 06:14 PM

Arslan Sheikh

جمال الدین جمالی: اداکارہ عائشہ ثناء کیخلاف سیشن عدالت میں سائبر کرائم کیس پر سماعت، عدالت نے پیش نہ ہونے پر عائشہ ثناء  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی، ادکارہ عائشہ ثناء کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے مقدمہ درج کیا۔ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثنا نے میری بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مدعی کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا، جس سے میری فیملی کی بدنامی ہوئی۔ عائشہ ثناء  کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے، سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئی، جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ 

مزیدخبریں