اداکارہ جیکولین فرنینڈس مشکل میں پھنس گئیں

31 Aug, 2021 | 05:17 PM

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے  بھارتی اداروں کی پوچھ گچھ۔۔۔ منی لانڈرنگ کیس میں  ملوث نہیں محض گواہ کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔ 
رپورٹ  کے مطابق جیکولین سے سکیش چندرشیکر نامی فراڈئیے  کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں کی بھتہ خوری کے کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سکیش 17 سال کی عمر سے لوگوں سے فراڈ کررہاہے۔ آئی ڈی نامی ادارے  نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  36 سالہ اداکارہ قصوروار نہیں لیکن سکیش چندرشیکر کے خلاف کیس میں ان سے بطور گواہ تفتیش کی گئی ہے۔

24 اگست کو تحقیقاتی ایجنسی نے چنائی میں ایک بنگلہ، 82.5 لاکھ کیش اور درجنوں لگژری گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔ دہلی پولیس کے ونگ نے مبینہ دھوکہ دہی اور 200 کروڑ کی بھتہ خوری پر سکیش کے خلاف مقدمہ دائر  کیا تھا۔ 

مزیدخبریں