ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

31 Aug, 2021 | 04:11 PM

Arslan Sheikh

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا، آئی جی پنجاب انعام غنی،سی سی پی او ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

لاہور پولیس کے دو اور فرزند فرض کی راہ میں قربان، شہید کانسٹیبلز عادل حسین اور عباد علی کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دونوں شہید اہلکار تھانہ مانگا منڈی میں تعینات تھے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہمیشہ گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ دےکر شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا تدارک یقینی بنا رہے ہیں۔

 نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عادل حسین کے سوگواران میں بھائی،بیوی اور دیگر ورثا جبکہ کانسٹیبل عباد علی کے سوگواران میں بیوی،دو کمسن بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں