عرفان ملک: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلع انتظامیہ اور پولیس کی بڑی بیٹھک۔ کل سے شہر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور ویکسین نہ لگوانے والوں کو بنیادی سہولیات نہیں ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو اب جیل کی ہوا تو کھانی ہی ہو گی ساتھ میں بنیادی سہولیات بھی نہیں ملیں گی۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں چالیس فیصد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور جنہوں نے نہیں لگوائی اب ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، جو مارکیٹس، شاپنگ مال، سکولز سمیت ہر سطح پر جا کر چیکنگ کریں گئے۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے یوسی کی سطح تک سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔ ویکسین لگوا کر جہاں ہم خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں وہیں اپنے پیاروں اور عوام کو بھی اس موزی بیماری سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔