وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

31 Aug, 2021 | 03:30 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت اختلافات کا شکار  ،  وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے اپنے قریبی  ساتھیوں کےساتھ مشاورت کےبعدجلداستعفیٰ دینےپرغور شروع کردیا اور جلد ہی وہ معاون خصوصی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاہم سردارتنویرالیاس ممبراسمبلی کےطورکام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کےمطابق سردارتنویر الیاس کابینہ کےپہلےاجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئےجبکہ دوسری طرف سردار تنویر الیاس کےترجمان نےمستعفی ہونےکی اطلاعات کی تصدیق یاتردید سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردارتنویرالیاس اسلام آبادسےباہرہیں، وہ مظفرآباد میں کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر کابینہ کے پہلے تعارفی اجلاس میں سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ سردارمیراکبر خان،اکمل سرگالہ ،بیگم شاہدہ صغیر ،علی شان سونی اور مشیر اکبر چوہدری بھی شریک نہیں ہوئے ۔

یاد رہےکہ2016ءکےانتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیراسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی تھی جبکہ حالیہ  الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران  خان نے سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر میں پارٹی کو فعال اور انتخابات میں کامیاب کرانے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے دن رات ایک کرتے ہوئے سینکڑوں اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شامل کروایااور ریاستی اسمبلی کے  انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔

مزیدخبریں