ٹائر مارکیٹ نولکھاکےتاجرسٹرکوں پرنکل آئے

31 Aug, 2021 | 02:29 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: ٹائر مارکیٹ نولکھاکےتاجراپنی پراپرٹی بچانےکیلئےسٹرکوں پرنکل آئے،ٹائر مارکیٹ کے تاجروں کا نولکھا روڈ بلاک کرکے احتجاج،تاجربرادری کا کہنا ہے کہ روڈ کھلا کرنے کیلئے ہم کسی صورت اپنی دکانیں مسمار نہیں ہونے دیں گے۔
  تفصیلات کے مطا بق  نولکھاروڈ پر قائم ایشاء کی سب سے بڑی ٹائر مارکیٹ کے تاجر اپنی پراپرٹی بچانے کیلئے سٹرکوں پر نکل آئے۔ٹائر مارکیٹ کے تاجروں کا نولکھا روڈ بلاک کرکے بھرپور احتجاجی مظاہرہ۔ احتجا  ج  کے باعث  نولکھا روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت اپنی دکانیں مسمار نہیں ہونے دیں گے  کیونکہ ایسا کرنے سے پانچ ہزار مزدور بے روزگار ہوجائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہماری پراپرٹی کا ڈی سی ریٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سٹرک کی توسیع  اور فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ہماری 50 فٹ دکانیں مسمار کی جارہی ہیں،پنجاب حکومت سٹرکیں کھلی کرے شہریوں سے انکا روزگار مت چھینے،ڈی سی ریٹ پر دوکانیں کسی صورت خالی نہیں کریں گے۔
  دوسری جانب  ایل ڈی اے کےمیگا پراجیکٹ شیرانوالہ گیٹ اور شاہکام فلائی اوور کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے کمشنر لاہور نے سیکشن پانچ اے کے تحت اعتراضات نمٹاد یئے ، ایل ڈی اے کو سیکشن چھ کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا  گیا،شاہکام فلائی اوور منصوبے کیلئے62 کنال 2 مرلہ اراضی ایکوائر کی جائے گی جس میں  موہلنوال موضع سے47کنال 19مرلے،جلیانہ سے 8 کنال 19 مرلے، موہلنوال سکیم سے 4مرلہ اراضی ایکوائر کی جائے گی، شیرانوالہ فلائی اوور کیلئےنولکھاموضع سے21کنال13مرلے اراضی ایکوائر  کی جائے گی ، کمشنر  لاہور کے احکامات پرایل ڈی اے کو سیکشن چھ کی کارروائی کی اجازت مل گئی۔ ایل ڈی اے اراضی کو لاک کرکےمالکان کو رقوم کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں