ویب ڈیسک: روس میں ایک چڑیا گھر میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب ایک سانپ نے بچی کو کاٹ لیا۔ بچی گلے میں سانپ ڈال کر تصویر بنوا رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کے علاقے سرڈولوسک کے چڑیا گھر میں ایک پانچ سالہ بچی گلے میں سانپ ڈال کر تصویر کھنچوا رہی تھی کہ اچانک مشتعل سانپ نے اس کے گال پر کاٹ لیا۔ چڑیا گھر کے عملے کے مطابق سانپ بے ضرر ہے تاہم بچی کے والدین اسے احتیاطا ہسپتال لے گئے جہاں اسے طبی امداد دے کرکچھ عرصے کے لئے زیر مشاہدہ ر کھا گیا اور پھر ڈسچارج کردیا گیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق سانپ کے ساتھ اکثر بچے اور بڑے تصاویر کھنچواتے ہیں لیکن ایسا واقعہ پہلی دفعہ پیش آیا ہے۔
چند روز قبل برازیل کی ایک سڑک پر بہت بڑا اژدہا اچانک کہیں سے نکل آیا گاڑیوں میں گزرتے لوگ رکنے پر مجبور ہو گئے اور ویڈیوز بنانے لگے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برازیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دی ہیں تاکہ اژدھا گزر جائے۔ بالآخر اژدھاسڑک پر آرام سے رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہو گیا لیکن اسی دوران موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا لی۔
View this post on Instagram