ویب ڈیسک: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم اور امریکی شہری ظاہر جعفر کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ظاہر جعفر نے امریکی سفارت خانے کے حکام سے سوموار کی شب 25 منٹ تک فون پر گفتگو کی۔ گفتگوکے دوران ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں۔ دوسری طرف جیل حکام کے مطابق ظاہر جعفر کو جیل میں 10 فٹ چوڑے اور 10 فٹ لمبے کمرے میں دو دیگر قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے تاکہ وہ خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔ انہیں رات کو سونے کے لیے کمبل دیا جاتا ہے جبکہ ٹوتھ برش سمیت دیگر اشیا اس لیے نہیں فراہم کی جا رہیں کہ وہ ان سے خود کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ظاہر جعفر اور ان کے والدین کو عام قیدیوں کے ساتھ کھانا دیا جاتا ہے جس میں ہفتے میں چھ بار چکن کے علاوہ سبزی، دال اور روٹی شامل ہیں۔
ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی بھی درخواست کی۔ظاہر جعفر کی امریکی حکام سے ٹیلی فون کال کے دوران جیل کے اہلکار موقع پر موجود رہے۔اس سے قبل ظاہر جعفر نے خود بھی جیل حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں کسی بہتر جگہ پر شفٹ کیا جائے مگر ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔
نور مقدم کیس، مبینہ قاتل کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی
31 Aug, 2021 | 01:53 PM