ویب ڈیسک: کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے سابق سینیٹر محمد حمزہ کو انکے علاقے گوجرہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
بلند بانگ لہجے کے مالک، شعلہ بیان مقرر اور قومی اسمبلی میں اپنے خطاب سے تہلکہ برپا کردینے والے سابق پارلیمینٹرین محمد حمزہ کی وفات کی خبر کو پاکستانی میڈیا نے کہیں جگہ نہیں دی تاہم اپنی مادر علمی یعنی ایس سی ڈی گورنمنٹ کالج لدھیانہ سے محبت کے باعث ان کی موت کی خبر انڈین میڈیا میں نمایاں کوریج دی گئی ہے ۔ محمد حمزہ مارچ 2012 تا مارچ 2018 سینٹیررہے جبکہ 1985 تا 1999 وہ قومی اسمبلی کے رکن رہے اس سے قبل 1962 تا 1969 وہ مغربی پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔ 1929 میں لدھیانہ بھارت میں پیدا ہونے والے محمد حمزہ نے گریجویشن ایس سی ڈی گورنمنٹ کالج لدھیانہ سے کی تھی اور 1947 میں خاندان سمیت پاکستان ہجرت کی۔مرحوم کی عمر بانوے برس تھی
سابق سینیٹر محمد حمزہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے،گوجرہ میں سپرد خاک
31 Aug, 2021 | 01:57 PM