پریانکا چوپڑا کے بولڈ فیشن شوٹ نےسوشل میڈیا پردھوم مچا دی

31 Aug, 2021 | 01:47 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا  بولڈ فیشن شوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

بالی وڈ کی بولڈ  اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شخصیت اور ان کا انداز کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، حال ہی میں پریانکا چوپڑا کا ایک بولڈ فیشن شوٹ ہوا ہے جس کی تصویروں نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ہے، ان تصاویر میں اداکارہ کا بولڈ انداز دیکھا جاسکتا ہے جو ان کے مداحون اور انٹرنیشنل لیول پر بہت پسند کیا جارہا ہے، اپنے بولڈ انداز اور فیشن شوٹ کے لئے انہوں نے تیز رنگوں کا انتخاب کیا، اداکارہ کا یہ فیشن شوٹ عالمی شہرت یافتہ میگزین’ VOGUE‘ کے لئے کیا گیا ہے۔

اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ کے لئے بے حد بولڈ انداز اور بولڈ ڈیزائن کے کپڑوں کا انتخٓب کیا گیا ہے، اس فوٹو شوٹ میں پریانکا انتہائی گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہیں جبکہ  اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں شیئرکی ہیں۔

مزیدخبریں