ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی، ملازمین دوسرے روز بھی  سراپا احتجاج

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی، ملازمین دوسرے روز بھی  سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار سے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی،پنجاب یونیورسٹی کے افسران اور ملازمین نے دوسرے روز بھی  دفاتر بند کرکے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
  تفصیلات کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار سے ممبر سینڈیکیٹ کی بد سلوکی پر پنجاب یونیورسٹی کے افسران اور ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔افسران اور ملازمین نے ایڈمن بلاک میں دفاتر بند کر دئیے اور وائس چانسلر آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں صدر آفیسرز ایسوسی ایشن جلیل طارق سمیت ملازمین کی مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ٹیچرز الائنس نے بھی ڈاکٹر سردار اصغر کے منفی رویے کی مذمت کر دی۔

صدر آفیسر ایسوسی ایشن جلیل طارق کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے وقار کے لئے ایسے شخص کا احتساب کریں،کسی کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر سرکاری دفاتر کو یرغمال بنانے نہیں دے سکتے، جلیل طارق کا مزید کہنا تھا کہ اتنے بدتمیز شخص کو سینڈیکیٹ کا ممبر نہیں ہونا چا ہئے ،یونیورسٹی انتظامیہ ڈاکٹر اصغر اقبال کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کریں۔