سنتھیا رچی کی سرکاری ٹی وی پر'' آنیا ں جانیاں''

31 Aug, 2021 | 12:58 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پی ٹی وی انگلش نے امریکی بلاگر سنتھیارچی کے  آنے کا اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا اور انتی ہی پھرتی سے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ بھی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری پی ٹی وی نے اپنے آفیشل ہینڈل سے اعلان کیا فلم میکر سنتھیا ڈی رچی پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک جوائن کرچکی ہیں اور عنقریب پی ٹی وی ورلڈ پر  پروگرام میں جلوہ گر ہوں گی تاہم ٹوئٹ شئیر ہوتے ہی کچھ منٹوں کے اندر اندر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔

تاہم اس دوران امریکی بلاگر نے پی ٹی وی کے اعلان کو ری ٹویٹ کرکے اسےاپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ جس پر ٹوئٹر پر موجود متعدد صارفین نے انہیں مبارکباد دی توکہیں طنزیہ ریمارکس بھی پاس کئے گئے ۔ کچھ صارفین پی ٹی وی کی جانب سے اعلان واپس لیے جانے کی وجہ جاننے میں دلچسپی لیتے بھی دکھائی دیے۔

چند روز پہلےاسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بےہوش پائی جانے والی امریکی بلاگر  نےکچھ عرصہ قبل پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت میں رحمان ملک پر زيادتی کا الزام لگایا تھا، انہوں نے سابق وزير اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ مخدوم شہاب الدین پر بھی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

مزیدخبریں