ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا.
بوم بوم آفرید ی نے پی ایس ایل سے راہیں جداکرنے کااشارہ دے دیا، بوم بوم آفریدی نے آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کراچی میں میمن سپرلیگ سیزن فائیوکے افتتاح کے موقع پر میڈیاسےگفتگومیں کہا کہ اپنے پرستاروں کے لیے کھیلناچاہتاہوں، لیکن شایداگلاپی ایس ایل آخری ہو ۔آفریدی نے افغان طالبان کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت کاخیرمقدم کیا اور بولے اس بارطالبان مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔
Taliban are cricket lover : Shahid Afridi pic.twitter.com/BPb8lb7jNF
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) August 30, 2021
پی سی بی میں تبدیلیوں کے متعلق کہا کہ کرکٹ بورڈ کوچلانے کے لیے پروفیشنل لوگوں کوآگےلایاجائے۔ پی اے ایف میوزیم میں ہونےوالی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں قومی کھلاڑیوں سمیت تاجربرادری نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
واضح رہے کہ میمن سپر لیگ سیزن 5 کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔