ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریور راوی اربن پراجیکٹ کیس, ،پنجاب حکومت کولاکھوں روپے جرمانہ

ریور راوی اربن پراجیکٹ کیس, ،پنجاب حکومت کولاکھوں روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ریور راوی اربن پراجیکٹ کےلیےزرعی اراضی ایکوائر کرنے سےمتعلق   حکم امتناعی کیخلاف درخواست پر سماعت ،  ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کو5لاکھ جرمانہ کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کےلیےزرعی اراضی ایکوائر کرنے سےمتعلق   حکم امتناعی کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،متاثرین کی جانب سے شیرازذکا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، لاہورہائیکورٹ کا باربارحکم امتناعی کیخلاف متفرق درخواستیں دائرکرنےپر پنجاب حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور سخت برہمی  کااظہار کیا گیا۔جسٹس شاہد کریم  نےریمارکس  دیئے کہ  آپ نے کیس کو مذاق بناکر رکھ دیا۔جسٹس شاہد کریم نےسی ای او ریور راوی پراجیکٹ کوطلب کرلیا  جبکہ  حکم امتناعی کو ختم کرنےسےمتعلق حکومت کی درخواست خارج  کردی گئی۔