20 کلو آٹےکا تھیلا مزید 30 روپے مہنگا ہوگیا

31 Aug, 2021 | 12:02 PM

Sughra Afzal

شادمان (جنید ریاض،راؤ دلشاد) سرکاری گندم کی فوری ریلیز ممکن بنائی جائے، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا پنجاب حکومت کو خط، آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافے کا عندیہ بھی دے دیا۔

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پنجاب حکومت کے نام خط میں کہا ہے کہ وسط اگست تک سرکاری گندم کی ریلیز شروع کی جاتی ہے لیکن اب تک ریلیز کا عمل شروع نہیں کیا جارہا، گندم ریلیز نہ ہونے سے 20 کلو کا تھیلا 11سو روپے سے زائد قیمت پر پہنچ گیا، ملز کے 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر کچھ دنوں کیلئے ہیں، آٹا مزید 30 روپے مہنگا ہو گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1150 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،تین روزمیں 20 کلو  کےتھیلے   کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا، نان بائیوں نے بھی روٹی مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا,مہنگائی کے نان سٹاپ باؤنسرز نے عوام کو بے حال کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی بڑھتی قیمت پر نان بائی بھی پریشان ہیں،  اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔

مارکیٹ ذرئع کے مطابق ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ سے گندم فراہم نہیں کی جا رہی، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم کے باعث آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا وہیں مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

مزیدخبریں