سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سڑکوں پر جوکر بن کر ماں کا علاج کروانے والی میڈیکل کی طالبہ صائمہ کے گھر ڈپٹی کمشنرلاہورکا دورہ ۔
تفصیلات وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سڑکوں پر جوکر بن کر ماں کا علاج کروانے والی میڈیکل کی طالبہ صائمہ کے گھر ڈپٹی کمشنرلاہورکا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرلاہورعمرشیرچٹھہ نے فیصل ٹاؤن میں میڈیکل کی طالبہ صائمہ کووزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سےطالبہ کومالی امداد کاچیک اور سِول ڈیفنس میں ڈیلی ویجز پر نوکری کالیٹر بھی دیا گیا ۔ اس موقع پر صائمہ سے گفتگو میں نیک تمناؤں کے ساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے جوکر بن کر ماں کا علاج کروانے والی میڈیکل کی طالبہ صائمہ سےملاقات کی ،والدہ کی بھی عیادت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا خصوصی پیغام بھی طالبہ کو پہنچایا۔واضح رہے میڈیکل کی طالبہ صائمہ جوکربن کر،کھلونےبیچ کر ماں کاعلاج کروارہی ہے۔