سلمیٰ ظفر کااداکارہ جویریہ،سعود پر چوری کا الزام

31 Aug, 2020 | 11:52 PM

Malik Sultan Awan

کینٹ (زین مدنی )گزشتہ ماہ سینئر اداکارہ سلمی ظفر نے اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود پر ایک کروڑ روپے ہڑپ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ سلمی ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکار سعود اور ان کی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وہ ان کے ایک کروڑ جبکہ عام ملازمین کے بھی ہزاروں روپے کھا گئے۔سلمی ظفر نے کہا تھا کہ سعود اور ان کی اہلیہ کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس میں اداکاروں اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دی جاتیں۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ جویریہ اور سعود نے ماہانہ 7 ہزار روپے کی تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کیں جب کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو 10 روز کے کام کے بدلے 4 دن کے پیسے دیے۔ویڈیو میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس جویریہ اور سعود کی کرپشن اور ان کی جانب سے ملازمین کے پیسے کھائے جانے کے شواہد موجود نہیں، تاہم وہ سچ بول رہی ہیں۔جس کے بعد جویریہ سعود نے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیے تھے اور اگر ہم پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمی ظفر نے 7 برس تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟

سینئر اداکارہ سلمی ظفر نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ’اوماں‘ گانا ان کا سکرپٹ تھا جو ماؤں کے عالمی دن پر چلایا گیا تھا، یہ سکرپٹ انہوں نے فیسٹیول کے لیے رکھا تھا جو کہ جویریہ سعود کو دے دیا تھا اور بعد ازاں اس کا کریڈٹ جویریہ سعود نے مجھے نہیں دیا۔سینئر اداکارہ سلمی ظفر نے انکشاف ظاہر کیا کہ اس پوری محنت میں یکساں کام کیا اورلکھاری کے طور پر بھی جویریہ سعود کا نام موجود تھا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی سینئر اداکارہ سلمی ظفر جویرہ اور ان کے شوہر سعود پر الزامات لگا چکی ہیں جس میں انہوں جویریہ سعود اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگایا تھا اور دیگر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنےکا الزام بھی عائد کیا تھا۔ علاوہ ازیں اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود پر ایک کروڑ روپے ہڑپ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

مزیدخبریں