سینما گھر کھولنے کا اعلان

31 Aug, 2020 | 11:24 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی)شہر لاہور کے سینما گھر جمعہ چار ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، سرکٹ ایبٹ روڈ لکشمی کے سینما گھروں میں پرانی پنجابی،جبکہ ملٹی پلیکس سینما گھروں میں پرانی امپورٹ پالیسی کی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر پانچ ماہ سے بند سینما گھروں کو حکومتی اعلان کے بعد دس اگست کو نہیں کھولا گیا تھا۔اب یوم عاشورہ کے بعد سینما گھروں کو جمعہ چار ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔اس سلسلے میں سینما سرکٹ لکشمی چوک کے اوڈین،کیپٹل اور گلستان سینما میں پرانی پنجابی فلموں کی نمائش ہوگی۔

ملٹی پلیکس سینما گھروں میں بھی امپورٹ پالیسی کے تحت سنسر شدہ پرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ادھر ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ بھی سینما مالکان کے مذاکرات جاری ہیں جس کے تحت جلد ہی نئی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گی۔

مزیدخبریں