ڈالر سستا ہوگیا

31 Aug, 2020 | 07:55 PM

Malik Sultan Awan

(حسن علی) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو گیا۔
 
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے کمی کے بعد 166.23 روپے پر بند ہوا۔انٹر بینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے سے کم ہوکر 167 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا پہلے روز سونا 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔صارفین اور جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صرافہ بازاروں میں سونے میں قیمتوں میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 18ہزار روپے کا ہوگیا اور اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 166 روپے کا ہوگیا جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 250 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 1972 ڈالر کا ہوگیا مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی 10 روپے بڑھکر فی تولہ چاندی 1410 روپے کی ہوگئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں کے جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کی خریداری بڑھی ہے جس کے باعث سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں