ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ کی نااہلی، بس سٹاپ کھنڈرات میں تبدیل 

محکمہ ٹرانسپورٹ کی نااہلی، بس سٹاپ کھنڈرات میں تبدیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) محکمہ ٹرانسپورٹ کی نا اہلی یا سستی، شہرمیں نئے بس سٹاپ تو نہ بن سکے لیکن پہلے سے موجود بس سٹاپس بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے کھنڈرات میں تبدیل، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کو بس سٹاپس کی حالت زار بہتر بنانےکا ٹاسک بھی پورا نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے بس سٹاپس تو نہ بن سکے جبکہ پرانوں کی حفاظت بھی نہ کی گئی۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث متعدد مقامات پر موجود بس سٹاپس خستہ حالی کا شکار ہیں، وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کے احکامات بھی کسی کام نہ آئے۔

بس سٹاپس سے بنیادی اشیاء غائب اور کہیں صرف بورڈ آویزاں جبکہ بس سٹاپ سرے سے ہی موجود نہیں۔ سٹاپ پر بیٹھنے کے لیے بنچ اور شیڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

کسی بس سٹاپ پر تجاوزات مافیا قابض ہیں اور کہیں ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بس سٹاپس کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے۔ بس سٹاپس کی ابتر صورتحال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔ 

ادھر ڈپٹی کمشنر آفس کی تاریخی عمارت کی خوبصورتی مانند پڑنے لگی، ڈی سی آفس میں بڑھتے ہوئے پارکنگ مسائل کے پیش نظر ڈی سی آفس کے برآمدوں کو موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔ ڈی سی آفس کے مرکزی دروازے تا اختتام حدود تک جگہ جگہ پارکنگ سٹینڈ بنے نظر انے لگے جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے کروڑوں لاگت سے لگائی گئی روٹیٹری پارکنگ بھی جب سے بنی تب سے ناکارہ ہے۔

روٹیٹری پارکنگ پر متعدد گاڑیوں کے پارک کرنے کی گنجائش موجود مگر ناکارہ ہونے سے تمام گاڑیاں روڈ پر پارک کردی جاتی ہیں جس سے سائلین کو آمد و رفت اور پارکنگ میں شدید مسائل درپیش رہتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بارہا نوٹسز کے باوجود روٹیٹری پارکنگ کو تاحال فعال نہ کیا جاسکا۔