اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

31 Aug, 2020 | 04:37 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسڑی کی مشہور اداکارہ مومل شیخ کے گھر خوشیوں کا سماں ہے کیونکہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر تمام اہلخانہ اورعزیزواقارب خوشی سے نہال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسڑی کی مشہور اداکارہ اورسینئر ادکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر تمام اہلخانہ اورعزیزواقارب خوشی سے نہال ہیں۔ ننھی پری کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے۔ معصوم، ننھی پری کی آمد کی نوید اداکارہ نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے سنائی۔

اداکارہ مومل نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے،میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیر مقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔

اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے، علاوہ ازیں اداکارہ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے ساتھ شیئرکی گئی تصویر سامنے آنے پر مداح مبارکباد دے رہے ہیں اور تمام اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کررہے ہیں۔

دوسری طرف اداکارہ کوساتھی اداکاراؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔جن میںاداکارہ اُشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جھنگ اور دیگر شامل ہیں۔تاہم کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں