جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے نئی اسامیاں تخلیق

31 Aug, 2020 | 03:54 PM

Azhar Thiraj

قیصر کھوکھر ،ریحان گل: محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے70نئی اسامیاں تخلیق کرلیں۔


محکمہ خزانہ کی جانب سے گریڈ21کی ایک،گریڈ20کی 21سیٹیں،گریڈ19کی 21 اور گریڈ18کی 34سیٹیں تخلیق کی گئی ہیں،15محکموں کےسیکرٹریز جنوبی پنجاب میں دفاترکھولیں گے،سیکرٹری لائیوسٹاک،پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ ،بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،لوکل گورنمنٹ اور محکمہ داخلہ کے سیکرٹری جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے،سیکرٹری زراعت ،ہیلتھ،ایجوکیشن،سیکرٹری فنانس،لائیوسٹاک،ایری گیشن،سی اینڈ جی اے ڈی اورسیکرٹری لا کے دفاتر بھی جنبی پنجاب میں ہوں گے، محکمہ خزانہ نے نئی اسامیوں کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب محکمہ انڈسٹریز نے تاجر برادری کی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے،، پنجاب بھرکےچیمبر آف کامرسزکو آئی ٹی سامان مہیا کیا جائے گا،،چیمبرملازمین کو آئی ٹی کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
 
محکمہ انڈسٹریز کی جانب سےلاہور سمیت پنجاب بھر کے چیمبر آف کامرسزکی تکنیکی معاونت کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،اس مقصد کے لیےمحکمہ صنعت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ باقاعدہ ایم او یو سائن کیا جائےگا،جس کے تحت محکمہ انڈسٹریز تمام چیمبرز کو"کاروبار میں آسانی" پروگرام کے تحت کمپیوٹرز،میز اور کرسیاں فراہم کرے گا،چیمبر کے ملازمین کو ایزٹو ڈوئنگ بزنس سےمتعلقہ آئی ٹی کی ٹریننگ دی جائے گی،محکمہ انڈسٹریزمعاہدے کے تحت نئی صنعتوں کےلیےمعاونت فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں