ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغواء و زیادتی کے بعدملزم کی لڑکی سےشادی،عدالت میں ہاتھاپائی

اغواء و زیادتی کے بعدملزم کی لڑکی سےشادی،عدالت میں ہاتھاپائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)اغواء کے بعد لڑکی سے شادی کےمعاملہ پر لاہور ہائی کورٹ نےشادی کرنے والے ملزم غلام حسن کی درخواست ضمانت  کرلی جبکہ شریک جرم ملزم کی ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اغواء کے بعد لڑکی سے شادی کا کرنے کے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے شادی کرنے والے ملزم غلام حسن کی درخواست ضمانت منظور کرتےشریک جرم ملزم کی ضمانت خارج کردی۔ٹرائل کورٹ میں لڑکی نے اغواء و زیادتی کے بعد شادی کرنے والے شوہر غلام حسن کے حق میں بیان دیا تھا،اس ضمن میں ہائیکورٹ نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں غلام حسن کی ضمانت منظور کرلی۔

شریک ملزم اعظم کی ضمانت خارج کردی، عدالتی سماعت کے بعد فریقین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ لڑکی کی والدہ کی آہ بکاء پر ورثا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ورثاء نے عدالتی فیصلے کو نظر انداز کرتے لڑکی چھنینے کی کوشش کی،اس اقدام پر عدالتی سکیورٹی نے لڑکی اور اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔

ہائیکورٹ کےجسٹس اسجد جاوید گھرال نے ملزم غلام حسن اور اعظم کی درخواست ضمانت ہر سماعت کی۔وکیل صفائی کا کہناتھا کہ ملزم غلام حسن،اعظم سمیت دیگرز کے خلاف تھانہ کانڈی والا ضلع چنیوٹ میں لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مقدمہ درج ہے، اغواء کے بعد ملزم غلام حسین شادی کرلی ہے ۔

لڑکی بھی اس کے حق میں میں بیان دے چکی ہے، اغواء و زیادتی کے مقدمہ کے بعد ملزم غلام حسن نے لڑکی ماریہ بی بی سے شادی کرلی تھی۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ  عدالت ملزم غلام حسین کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer