پہلی ای آکشن مکمل،خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے

31 Aug, 2020 | 03:25 PM

Azhar Thiraj

علی ساہی :محکمہ ایکسائزکی پہلی ای آکشن مکمل، ای آکشن شہریوں کی خاطرخواہ توجہ حاصل نہ کرسکی،گاڑیوں،کمرشل گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی یونیورسل سیریل ٹرپل اے کےپرکشش نمبروں کی نیلامی،تئیس لاکھ کی رقم حاصل ہوئی۔


محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے یونیورسل سیریل ٹرپل اے جبکہ کمرشل گاڑیوں کےسی اے اےکے پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی کی 28 اگست سے30 اگست تک جاری رہی،آن لائن نیلامی میں مجموعی طور پر1 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کرائی،گاڑیوں کےلیےمجموری طورپر50 نمبرز رکھےگئے،جس میں1 نمبر7 لاکھ 25 ہزار کا فروخت ہوا،،777 نمبر6 لاکھ 7 ہزار میں فروخت ہوا۔

موٹر سائیکلوں میں مہنگا نمبر4444 ایک لاکھ 10 ہزار کا خریدا گیا جبکہ کمرشل گاڑیوں کا نمبر ساڑھے5ہزار میں نیلام ہوا،ڈائریکٹر موٹرزقمرالحسن کا کہنا ہےکہ نیلامی سےمجموعی طور پر 23لاکھ سےزائد رقم حاصل ہوئی جوکہ خوش ائند ہے،اس سے پہلے مینول نیلامیوں میں محکمہ ایکسائزکہیں زیادہ رقم اکٹھی کرکے محکمہ خزانے میں جمع کراتا ہے۔

یاد رہے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے   ای آکشن ایپ سےگھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبرز جاری کرنے کا اجراء کر دیا ہے۔ ای آکشن ایپ میں کار‘ موٹر سائیکل, کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے۔ ای آکشن ایپ پی آئی ٹی بی نے محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کی ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے کام کررہی ہے،اس سلسلہ میں تمام اداروں کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنے کیلئے مختلف ایپس متعارف کرائی جارہی ہیں،اس ٹیکنالجی سے کافی بہتری آئی ہے جو کام مہینوں میں ہوتے تھے اب دنوں اور گھنٹوں میں ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں