ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی اراکین اسمبلی نے ایوان صدر کے استقبالیہ کا بائیکاٹ کردیا

ن لیگی اراکین اسمبلی نے ایوان صدر کے استقبالیہ کا بائیکاٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ (ن) کےاراکین اسمبلی نے ایوان صدر کے استقبالیہ کا بائیکاٹ کردیا، ایوان صدر کی جانب سے (ن) لیگ کے بائیکاٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو چند روز قبل غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں پارلیمانی ورکشاپ کے لیے مدعو کیا گیا تھا، این جی او انتظامیہ کی جانب سے (ن) لیگ کے دس اور پیپلز پارٹی کے دو اراکین اسمبلی کے نام ایوان صدر کےاستقالبہ کے لیے بھجوائے گئے تھے، تاہم (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نے ایوان صدر جانے سے معذرت کرلی، (ن) لیگ کے اراکین راحیلہ خادم، اسوہ آفتاب، ثانیہ عاشق، کاظم علی پیرزادہ، قاسم ہجرا، صہیب بھرت اور مہنب الحق سمیت دیگر اراکین اسمبلی ایوان صدر نہیں گئے،جبکہ پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی بھی ایوان صدر نہ جانے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے لسٹ میں نام شامل ہونے کے باجودہ اراکین کے نہ آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے، ،پروڈکشن آرڈر کے مطابق اپوزیشن لیڈربدھ سے شروع ہونے والے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےجاری کردہ پروڈکشن آرڈر متعلقہ افسران کو ارسال کر دیئےگئے ہیں۔

صدرمسلم لیگ (ن) میاں محمد شہبازشریف نے طوفانی بارشوں کے پیش نظرقوم سے خصوصی نوافل کی ادائیگی کی اپیل کردی، کہتےہیں بارشوں کا سلسلہ رکنےاور سیلاب کی صورتحال میں بہتری آنے کی دعا کی جائے۔انہوں نےکہاکہ سیلاب اوربارشوں کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیےکام کرنے والےاداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پارٹی عہدیداران،منتخب نمائندوں اور کارکنان پوری چابکدستی اور خلوص سےمتاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer