پولیس آفیسر نےبالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے منہ پرتھپڑرسید کردیا

31 Aug, 2020 | 03:00 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت کی موت ایک معمہ بن کر رہ گئی، پولیس کی جانب سے اس اقدام کو خودکشی قرار دے دیا گیا،اس کیس کو اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر  رہی ہے،پولیس کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر خاتون آفیسر نےاداکارہ ریا چکرورتی کو تھپڑ رسید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار 34 سالہ سوشانت کی موت نے نئے مسائل کو جنم دے دیا کیونکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے موت کی تصدیق اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ٹال مٹول سے کام چلارہی ہے جس کی وجہ سے مداحوں میں غصے کی لہر پائی جارہی ہے،34سالہ سوشانت نے خودکشی کی یاقتل،پولیس نے اپنی رپورٹ میں خودکشی کا اندیشہ ظاہر کیا مگر اس کے پیچھے چھپے حقائق مکمل طور پر سامنے نہیں آسکے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس کی تفتیش اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر  رہی ہے اور دورانِ تقتیش سی بی آئی خاتون آفیسر نے تعاون نہ کرنے پر مشتبہ ملزمہ اداکارہ ریا چکربورتی کو تھپڑ رسید کر دیا۔گزشتہ روز اداکارہ ریا چکربورتی سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔اس دوران  تعاون نہ کرنے پر سی بی آئی کی خاتون آفیسر نوپر پراساد نے انہیں تھپڑ جڑ دیا۔

واضح رہے کہ سوشانت کی موت کے 2 ماہ بعد ریا کا نے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشانت جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے، اور اُن کے ساتھ اپنے رشتے اور اُن کی موت کو لے کرکئی انکشاف کیے ہیں۔سوشانت کو ’کلسٹروفوبیا‘ تھا، ریا چکرورتی نے کہا اس بات کا علم انہیں تب ہوا جب وہ سوشانت کے ساتھ یورپ کے دورے پر جارہی تھی،اس وقت سوشانت نے فلائٹ میں بیٹھنے سے قبل کوئی خاص دوا کھائی تھی۔

یار رہے کہ رواں سال 14 جون کو بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

مزیدخبریں