ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کی قوم سےخصوصی دعا کی اپیل

شہبازشریف کی قوم سےخصوصی دعا کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی طوفانی بارشوں کے پیش نظرقوم سے نوافل کی ادائیگی اور بارشوں کا سلسلہ رکنےاور سیلاب کی صورتحال میں بہتری آنےکے لئےخصوصی دعا کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا،تاحال محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی، بارشوں سے ہونے والی تباہی پرمسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اوررنج کااظہار کیا،انہوں نےکہاکہ سیلاب اوربارشوں کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیےکام کرنے والےاداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پارٹی عہدیداران،منتخب نمائندوں اور کارکنان پوری چابکدستی اور خلوص سےمتاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں،ہنگامی حالات سےدوچار پاکستانیوں کی مدد سب کی دینی،ملی اور قومی ذمہ داری ہے،شہباز شریف نےکہاکہ متاثرین کےریسکیو اور ریلیف کے لیےوفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں،ہنگامی صورتحال سےنمٹنے میں اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کےلیےتیار ہے۔

ان کا کہناتھا کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظرقوم خصوصی نوافل کی ادائیگی کرے، بارشوں کا سلسلہ رکنےاور سیلاب کی صورتحال میں بہتری آنے کی دعا کی جائے۔

گزشتہ دنوں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف شہر قائد اور ملک سے دیگر حصوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع ہو اظہار افسوس کیا، شہباز شریف کا کہناتھا کہ پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں بہنوں کی مدد کریں۔

انہوں نے  پارٹی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنان کو سختی سے تاکید کی کہ متاثرین کی مدد کے لئےکوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی راہ اپنائے، سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود تھیں، حیرانی ہے کہ حکومت نے کیا تیاری کی تھی؟ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer