انڈر 19 اور16کرکٹرز کے لئے بڑی خبر آگئی

31 Aug, 2020 | 01:01 PM

M .SAJID .KHAN

(شہباز علی) پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلٹ میں کوئی کمی نہیں، گلی،کوچے،محلے میں کرکٹ کے دیوانے ملتے ہیں،اب انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز بھی قائد اعظم ٹرافی کا حصہ بن سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں میں منتخب نہ ہوسکنے والےنوجوان کرکٹرز بھی قائد اعظم ٹرافی کھیل سکیں گے ،ذرائع کے مطابق انڈر 19 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کو سینئر ٹیموں میں طلب کیا جاسکے گا۔ایج گروپ کھلاڑی اپنی ایسوسی ایشن کی ٹیموں کی نمائندگی کرسکیں گے۔ انڈر 19 اور انڈر 16 کھلاڑی کورونا ٹیسٹ کے علاوہ پانچ دن کے قرنطینہ کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے ،ایج گروپ کھلاڑیوں کی پالیسی سے صوبائی ہیڈ کوچز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ  کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مشتمل دوسرا میچ آج کل کھیلاگیا،جس میں   انگلینڈ نے پاکستان کو  پانچ وکٹوں سے شکست دے دی،196 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے 20اوور میں195 رنز سکور کیے اور انگلش ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیاتھا۔

مزیدخبریں