شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا

31 Aug, 2020 | 12:47 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست سے دوچار ہونا پڑا،ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ناکامی ہوئی جس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نےپاکستانی کرکٹ ٹیم تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ  کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مشتمل دوسرا میچ آج کل کھیلاگیا،جس میں   انگلینڈ نے پاکستان کو  پانچ وکٹوں سے شکست دے دی،196 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے 20اوور میں195 رنز سکور کیے اور انگلش ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیاتھا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی ہار پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ٹیم میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ کیا،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے شاہد آفریدی نے کہا کہ’’وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی میچزکا تجربہ ہے انہیں تیسرے میچ میں ضرور کھیلانا چاہئے۔ قومی ٹیم کی شکست پربہت دکھ ہوا، سکور اچھا ہونے کے باوجود باولنگ سائیڈ ہدف بچانے میں ناکام رہی‘‘۔

 یار رہے قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے، مانچسٹر میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔

مزیدخبریں