سٹی 42: ترک ڈرامہ ’’ ارطغرل غازی‘‘ پاکستانیوں کی جان بن چکا ہے،اس ڈرامہ کو دنیا میں سب سے زیادہ پدیرائی پاکستان میں ملی ہے،پاکستانی نوجوان اس ڈرامہ کے کرداروں کا اپنا رہے ہیں،ان جیسا انداز اختیار کررہے ہیں۔
شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے حال ہی میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنالی۔رابی پیرزادہ ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آتی ہیں اور وہ آئے روز اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز بھی شیئر کرتی ہیں۔
اب حال ہی میں رابی پیرزادہ نے اپنی چند پینٹنگز کی تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک ’ ارطغرل غازی‘ کی بھی پینٹنگ ہے۔رابی پیرزادہ کی پینٹنگ میں دیکھا جا سکتا ہے ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان گھوڑے پر سوار ہیں۔
میرا آرٹ پہلے دفعہ انٹرنشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کو representکرے گا۔ واپس جا کر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، جو ہے۔۔، کشمیر۔۔۔
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 26, 2020
آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کیلیے بہت سی دعائیں۔
00923008855559
To buy my art onlinehttps://t.co/oeJAAKd1aQ pic.twitter.com/NgQIJTjTEq
انہوں نے اپنی پینٹنگز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا، واپس جا کر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، جو ہےکشمیر‘۔رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے بہت سی دعائیں‘۔
یاد رہے جامعہ دارالعلوم کراچی نے اپنے فتوے میں اسلامی ڈراموں سمیت دیگر ڈراموں کو اسلام کے خلاف سازش کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔فتوے کے مطابق ”اسلام اور اسلامی شخصیات کو یا ان کے کارناموں کو ڈراموں یا ویڈیو فلموں کے ذریعہ پیش کرنا خود ان ہستیوں کی شان مجروح کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ڈراموں میں غلط بیانی اور غلط انتساب تقریباً لازمی ہے، لہٰذا اس کو اسلامک ڈرامہ کہنا یا اس طرح ڈراموں کی شکل میں بلند پایہ شخصیات کا کردار پیش کرکے اسے اسلام کی خدمت سمجھنا درست نہیں“۔