محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

31 Aug, 2020 | 12:10 PM

M .SAJID .KHAN

(جیند ریاض) محکمہ موسمیات نے لاہورشہر میں بارش کی پیش گوئی کردی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی آبرالود رہے گا۔ملک کے دوسرے شہروں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع آبر آلود رہنےسے شہر میں تیز ہواوں کےساتھ بارش ہو سکتی ہے،آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گاجبکہ صبح کےوقت کم سےکم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک رہے گا، محکمہ موسمیات کےمطابق منگل کےروز بھی موسم آبر آلود رہنےکے ساتھ شہر میں بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب  اسلام آباد، راولپنڈی میں آسمان پر بادل کا راج ہے اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،اسی طرح پنجاب کے بیشتر علاقو ں اٹک ، چکوال ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یبرپختونخوا میں دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، علاوہ ازیں شہر قائد،سندھ ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ ، ٹھٹھہ، ، بدین اورمیر پور خاص میں بارش کی توقع ہے۔

 بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ لسبیلہ،سبی،کو ہلو، بارکھان اورخضدار ،کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روز لاہور  میں ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، اندرون موچی اور بھاٹی گیٹ میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ ان علاقوں میں یوم عاشورکے حوالے سے مجالس اور جلوس بھی جاری تھے، بارش کے باوجود سوگواران حسینؑ نوحہ خوانی اور عزاداری میں مصروف رہے۔

مزیدخبریں