ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار

 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) محکمہ لائیو سٹاک نے اگلے چار سالوں میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا۔

محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تیار کیا گیا ہے، جس کی قیمت ایک ہزار 50 روپے رکھی گئی ہے، یہ منصوبہ دیہات کی سطح سے شروع کیا جا رہا ہے،سیکرٹری لائیو سٹاک نبیل احمد اعوان کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اگلے ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، مرغیاں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تقسیم کی جائیں گی، اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer