’’آج لگایا جانیوالا پودا ہماری آنے والی نسلوں کو سایہ فراہم کرے گا‘‘

31 Aug, 2019 | 04:07 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے والٹن سکول میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا، اور کہا ہے کہ آج لگایا جانے والا پودا ہماری آنے والی نسلوں کو سایہ فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق والٹن گرلز ہائی سکول میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا بنیادی فرض ہے کہ وہ طلباء کو شجرکاری کی طرف راغب کریں، ہر طالبعلم پرلازم ہے کہ وہ اپنے گھر پر ایک پودا لگائے، اساتذہ کے تمام مسائل کرنے کے ساتھ پانچویں جماعت تک نظام تعلیم اردو ہونے سے بچوں کے طرز فکر میں بہتری آئے گی۔

ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا کہنا تھا کہ موجودہ سال اساتذہ کا سال قراردیا گیا ہے، کسی بھی معاشرے کی ترقی اساتذہ کی عزت کے بغیرممکن نہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کامیاب سرسبزمہم سے آلودگی کم کرنے میں خاطرخواہ مدد مل رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پرصوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے سکول میں پودا لگایا اورملک کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں