وفاقی حکومت نے جزوی طور پر آٹو میٹک اسلحہ لائسنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور اس سلسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی سیکرٹری وزرارت داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا کہنا ہے کہ آٹو میٹک اسلحہ لائسنس پر پابندی جزوی طور پر اٹھائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت وزراء، اعلی حکام، اعلی افسران، حساس اداروں کے اعلی افسران اور ضرورتمند شہریوں کوہی اسلحہ لائسنس مل سکے گا۔