علی ساہی: پولیس افسران کی تعیناتی ان کی ذہنی حالت کو دیکھ کی جائے گی، صحت کے متعلق معلومات و بلڈ گروپ اور ویلفئیرکیلئے فیملی کا تمام ریکارڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں فیڈ کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کاریکارڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم موجود ہے، اب آئی جی پنجاب کیپٹن( ر)عارف نواز نےموزوں سیٹ پر تعیناتی کیلئے ہرافسر واہلکارکی نفسیاتی حالت بھی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے افسرواہلکار جہاں جہاں ڈیوٹی کی ہے اس وقت کے افسر سے متعلقہ اہلکارکی ذہنی کیفیت کاپرفارما پُر کروایا جائے گا اور ریکارڈ میں اپڈیٹ کیا جائے گا تاکہ افسرواہلکارکی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے تعیناتی دی جاسکے۔
افسران واہلکاروں کےاہلخانہ کاتمام ریکارڈبھی اپڈیٹ کرنے کا حکم دیا ہے جس کےتحت ہراہلکارکی بیوی اور بچوں کا مکمل ڈیٹافیڈ کیا جارہا ہے، اسی طرح ہرافسر واہلکارکی میڈیکل حالات کو جاننے کیلئےہرافسرواہلکارکے بلڈ گروپ یا کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس کی مکمل تفصیلات اپڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے ایک تو ان کے بلڈ گروپ کا پتا چل سکے گا اور مشکل وقت میں استعمال کیا جاسکے گا دوسرا بیمارافسران واہلکاروں کی اصل تعداد سامنے آئےگی اور پھران افسران واہلکاروں کا پولیس ویلفئیرفنڈ کے تحت علاج کروایا جائے گا