گورنر چودھری محمد سرور سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

31 Aug, 2019 | 11:18 AM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی گورنر ہاؤس میں گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات، انٹرنیشنل سکھ کنونشن اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن اور دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں بابا گرونانک کی سالگرہ کے حوالے سے ہونے والے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے آئندہ کے پروگرام پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تمام مذاہب کے مقدس مقامات کو کھولنے کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔

 جلد ہی سکھوں کے ساتھ ساتھ، ہندو، بدھ اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنے مذہبی مقامات پرسیاحت کیلئے آسکیں گے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان سکھوں کیلئے مقدس ملک ہے، یہاں سکھوں کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں۔

 پیرنورالحق قادری نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے پاکستان جنت ہے۔

مزیدخبریں